تازہ تر ین

قومی ايئرلائن کی جانب سےپالپاکيساتھ ورکنگ معاہدہ منسوخ

(ویب ڈیسک)قومی ايئرلائن کی جانب سے پالپاکيساتھ ورکنگ معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے ورکنگ ایگریمنٹ منسوخی کا پی آئی اے کاموقف درست قرارديتے ہوئے قومی ائرلائن کے حق میں حکم امتناع جاری کرديا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے موقف دیا ہے کہ پالپا کو سی بی اے یونین تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔سندھ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ پالپاچاہے تومصالحت کیلئے آربیٹریٹرسے رجوع کرسکتی ہے،پالپاپائلٹس کی صرف ایسوسی ایشن کی حیثیت سے فلاح کیلئے کام کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے نے پالپا کی بارگیننگ کی غیرقانونی حیثیت بھی ختم کردی تھی۔پالپا نے قومی ایئرلائن کے نوٹیفیکیشن کوچیلنج کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain