تازہ تر ین

امریکا کا جرمنی سے 12 ہزار فوجی واپس بلانے کا اعلان

(ویب ڈیسک)امریکا نے جرمنی میں تعینات اپنے 11,900 فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔یہ فوجی مشرقِ اوسط اور افریقا میں امریکا کی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔خبررساں ادارے کی مطابق امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے اعلان کیا کہ امریکا، جرمنی میں اپنے 11 ہزار 900 فوجیوں کو کم کرکے انہیں اٹلی اور بلیجیئم منتقل کررہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں کی منتقلی کا عمل رواں ہفتے میں شروع ہوسکتا ہے۔پینٹاگون اپنے 6 ہزار 400 فوجی اٹلی اور 5 ہزار 600 نیٹو کے دیگر رکن ممالک میں تعینات کرے گا۔مارک ایسپر نے بتایا کہ جرمنی میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے بعد وہاں مجموعی طور پر 24 ہزار امریکی فوجی ہوجائیں گےسیکرٹری دفاع نے مزید بتایا کہ اس منتقلی کا ایک اہم مقصد بحیرہ اسود کے قریب نیٹو کے جنوب مشرقی حصے کو تقویت دینا ہے۔علاوہ ازیں سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ امریکی فوجیوں کو بیلجیئم منتقل کرنے کا مقصد، نیٹو کمانڈ کے ساتھ ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محدود تعداد میں امریکی فوجی پولینڈ اور بالٹک ریاستوں میں بھی روانہ کیے جائیں گے۔امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ اس اقدام سے جرمنی میں اہم اقتصادی اور تزویراتی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جہاں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سے سیکڑوں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کی اپنی سیاسی جماعت نے ان کے یورپ سے فوجیوں کو واپس بلانے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ری پبلکن پارٹی کے ایوان نمایندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے بائیس ارکان نے صدر ٹرمپ کے نام ایک خط لکھا ہے۔اس میں انھوں نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی واپسی سے یورپ کا دفاع کم زور ہوگا اور اس سے روسی جارحیت اور موقع پرستوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہونے میں ناکام رہتے ہیں تو اس منصوبہ پر نیا منتخب ہونے والا کوئی اور صدر عمل درآمد کرے گا یا نہیں۔واضح  رہے کہ  صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ جرمنی میں موجود قریباً 36 ہزار فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی تعداد کم کرکے 25 ہزار تک کردی جائے گی۔جرمنی میں امریکا کے مجموعی طور پر 47 ہزار فوجی اور سویلین اہلکار موجود ہیں۔ وہ مختلف فوجی اڈوں ، ہیڈ کوارٹرز اور تنصیبات پر تعینات ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain