تازہ تر ین

امریکا نے پاکستان کو مزید 100 وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے

اسلام آباد :(ویب ڈیسک)امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مزید 100وینٹی لیٹرزکی فراہم کردیئے گئے ، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کورونا سے نمٹنے میں تعاون پر امریکی عوام، حکومت اور پاکستان میں امریکی سفیر کے شکرادا کیا۔تفصیلات کے مطابق یوایس ایڈکی جانب سے این ڈی ایم اے کو وینٹی لیٹر دینے کی تقریب ہوئی، امریکی سفیر نے وینٹی لیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیے ۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا سے نمٹنے میں تعاون پرامریکی عوام، حکومت اور پاکستان میں امریکی سفیر کے شکرگزار ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے100وینٹی لیٹرز کی دوسری کھیپ پہنچائی گئی ہے، امریکا نے گزشتہ ماہ بھی 100وینٹی لیٹرز مہیا کئے تھے، این ڈی ایم اے تمام وینٹیلیٹرز ملک بھر میں تقسیم کئے گئے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ حکومت وباکےخطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں وباکنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی، صحت کے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کوایک لاکھ روزانہ پر لے گئے ہیں، اسپتالوں اورقرنطینہ سینٹرز کی صلاحیت کو بھی بڑھایا ہے، وینٹی لیٹرز سے پاکستان کی صلاحیت میں مزیداضافہ ہوگا جبکہ  امریکی حکومت ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کررہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بہترین انتظامات کیے، جس سے ملک میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے، کورونا سے نمٹنے میں این سی اوسی اور این ڈی ایم اے کا کرداراہم رہا ہے۔اس موقع پر  امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ،عمران خان نےمل کروباکامقابلہ کرنےکاعزم کیا، یہ پاکستان اورامریکاکی شراکت داری کی مثال ہے، صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹرزکوبھی جدید بنا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے،ہم مل کر کوروناوباکوشکست دیں گے،عیدمبارک۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں امریکا نے 100 وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کئے تھے ، 100وینٹی لیٹرز کی کھیپ کراچی پہنچی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم سے گفتگو میں وینٹی لیٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکا اب تک پاکستان کو 27 ملین ڈالر امداد فراہم کرچکا ہے۔امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے ونٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کےممبرآپریشنزبریگیڈیئر وسیم الدین کے حوالے کیے تھے اور کہا تھا کہ 100 وینٹیلیٹرز کی مالیت 3 ملین ڈالرہے، عطیہ ٹرمپ کی وزیر اعظم عمران خان سے وعدے کی تکمیل ہے۔ممبر این ڈی ایم اے بریگیڈیئر وسیم الدین کا کہنا تھا کہ وینٹیلٹرز کورونا کے خلاف معاون ثابت ہوں گے ، ونٹیلیٹرزملک میں ضرورت کےمطابق تقسیم کیےجائیں گے، جس سے کوروناکے حساس مریضوں کو وینٹیلٹرز سے طبی سہولت ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain