تازہ تر ین

‘نیب آرڈیننس 1999میں ترامیم کاخیرمقدم کرتےہیں’

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ شفاف احتساب کیلئےنیب آرڈیننس 1999میں ترامیم کاخیرمقدم کرتےہیں۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی30جولائی کی رپورٹ پرغور کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےکہانیب کارکردگی پہلےسےزیادہ بہتررہی، نیب نےبدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے نیب نےقیام سےلےکراب تک بدعنوان عناصرسے466ارب کی ریکوری کی۔

اعلامیہ کے مطابق 1999میں پاکستان کاسی پی آ ئی اسکور100میں سے22تھاپاکستان کادرجہ بندی میں99میں سے87ویں نمبرپرتھا جب کہ 2019میں پاکستان کاسی پی آئی اسکور 100میں سے32تھا اور درجہ بندی میں180ممالک میں سے 120واں نمبرتھا۔کارکردگی کاموازنہ 2016میں جنوبی ایشیاکےانسدادبدعنوانی کے27اداروں سے کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی کارکردگی کےاشاریےدیگرممالک کےاداروں سےبہت بہتر ہیں، ایف آئی اے،صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کےمقابلےمیں نیب کارکردگی مؤثرہے، شفاف احتساب کیلئےنیب آرڈیننس 1999میں ترامیم کاخیرمقدم کرتےہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 9اگست 2007کو یو این سی اوسی کےبدعنوانی کیخلاف کنونشن پردستخط کئے، صدر پاکستان نےآرٹیکل 6کےتحت نیب کواختیار دیاانسداد بد عنوانی کیلئےاقدامات کرےگا، نیب انسداد بدعنوانی کیلئے اقدامات سےمتعلق عالمی سطح پرتعاون فراہم کر ےگا چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال51سال عدالتی تجربہ رکھتےہیں،جاوید اقبال پہلے چیئرمین نیب ہیں جوقائم مقام چیف جسٹس آ ف پاکستان رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain