تازہ تر ین

ایم ایل ون کو مکمل کرنا میری زندگی کا مقصد ہے: شیخ رشید

لاہور( ویب ڈیسک): وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ میری زندگی کا مقصد ہے کہ میں ایم ایل ون کو مکمل کروں، کوشش ہے کہ ایک ریلوے کی یونیورسٹی بھی بنائی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو آج مبارکباد دیتا ہوں، چودہ سال پہلے جس منصوبے پر دستخط کیے تھے آج عمران خان کی حکومت میں منظور ہوا، موجودہ حکومت کا سب سے بڑا پراجیکٹ یہی ہے،اس سے بڑا پراجیکٹ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں آیا،6اعشاریہ 80 بلین ڈالر کراچی سے پشاور 780 ڈبل ٹریک کا یہ منصوبہ ایکنک سے منظور ہوا ہے جس میں 90 فیصد لیبر پاکستان سے منظور ہوگی،1861 کا ٹریک بنا ہوا ہے،صرف اس ریلوے ٹریک پر ایک ہزار کراسنگ ہیں،اس منصوبے سے سگنل سسٹم نیا ہونے جا رہا ہے،کسی ایکسیڈنٹ سے پہلے ٹرین خود رک جایا کرے گی،یہ 71 فیصد آبادی کے درمیان سے گزرتا ہے،34 ٹرینیں 140 ہو جائیں گی جبکہ فریٹ ٹرینیں 160 ہو جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری زندگی کا مقصد ہے کہ میں ایم ایل ون کو مکمل کروں،اسی سال میں نالہ لئی کا بھی کام شروع ہو جائے گا،کوشش ہے کہ ایک ریلوے کی یونیورسٹی بھی بنائی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain