تازہ تر ین

کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے، وزیر اعظم کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا  اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ  وزیراعظم نے وولکن بوزکر کو کورونا وائرس کے دوران کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے وولکن بوزکر کو جنرل اسمبلی کے75 ویں صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔اس  موقع پر  ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

عمران خان نے وولکن بوزکر کو  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیر تنازعہ 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

انہوں نے  کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی سے بھی وولکن بوزکر کو آگاہ کیا اور کہا کہ  بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں کو حق ارادیت دینے کا وعدہ ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے حکومت پاکستان نے 8 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے۔ یہ پاکستانی تاریخ میں کسی حکومت کی جانب سے سب سے بڑا ریلیف ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  حکومت پاکستان کا فوکس لوگوں کی زندگیاں بچانا اور معیشت کی بحالی تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain