تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے محرم میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا، جس میں سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا اور کہا ایسے عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائی کیلئے جامع میکنزم بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محرم میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے محرم میں عوام کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر کو ضبط کر کے کارروائی کی جائے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، مجالس،جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں اور مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات ختم کی جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انتہائی حساس مقامات پر پولیس نفری میں اضافہ کیا جائے، اشتعال انگیز تقاریر کرنیوالوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، کسی کو بھی مذہبی دل آزاری کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے امن کمیٹیوں کو فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے محرم میں کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئےاحتیاطی تدابیر پرعملدرآمدیقینی بنایا جائے، کابینہ کمیٹی ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر کے انتظامات کا خود جائزہ لے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا صوبائی وزرا کو بھی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی، اتحاد بین المسلمین کو ہر سطح پر فروغ دیا جائے گا، میں خود بھی شہروں میں جاکر سیکورٹی ا نتظامات کا جائزہ لوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں واسا کے عملے کو بھی تعینات کیا جائے، نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کی نکاسی کے عمل کو مزید سٹریم لائن کیا جائے، ٹریفک نظام بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات فی الفور کئے جائیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain