تازہ تر ین

شہباز شریف کی پولیس شیلنگ اور مریم نواز کی گاڑی پر پتھراو کی مذمت

لاہور(ویب ڈیسک):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لیگی کارکنان پر پولیس شیلنگ اورمریم نوازکی گاڑی پرپتھراو اور حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے،کارکنان پر شیلنگ ، پتھراو اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے،عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں،نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو غیر قانونی اراضی اپنے نام کروانے کےالزام میں انکوائری کے لیے طلب کیا تھا تاہم نیب دفتر کے باہر  مسلم لیگ ن کے کارکنان مشتعل ہوگئے، پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ کارکنوں نے بیرئیر توڑنے کی بھی کوشش کی، لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی،تاہم ہنگامہ آرائی کے بعد نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی لیکن نیب کی جانب سے پیشی منسوخ ہونے کے باوجود مریم نواز دوبارہ نیب آفس پہنچ گئیں اور واپس جانے سے انکار کردیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شیلنگ اور پتھراؤ کی شدید مذمت کرتی ہوں ، مجھ سے یکجہتی کیلیے آئے ہوئے کارکنان پر پولیس نے پتھراؤ کیا ، مجھے پیغامات مل رہے ہیں کہ واپس چلی جائیں لیکن میں یہاں کھڑی ہوں اور یہاں سے نہیں جاؤں گی ، جھوٹے الزامات کا جواب دینے آئی ہوں اب بلایا ہے تو جواب بھی سنیں ۔ سننے کا حوصلہ نہیں توسوچ سمجھ کر بلانا چاہئیے تھا ۔کچھ دیر بعد نواز شریف نے نے بھی مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے بعد مریم نواز واپس روانہ ہو گئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain