تازہ تر ین

حریت رہنما شیخ عبد العزیز کے یومِ شہادت پر مکمل ہڑتال کااعلان

(ویب ڈیسک)مقبوضہ وادی میں حریت رہنما شیخ عبد العزیز کے یومِ شہادت پر مکمل ہڑتال کااعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں یوم شہادت پر وادی میں مکمل ہڑتال کااعلان کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما شیخ عبد العزیز کو بھارتی فوجیوں نے 11 اگست 2008ء کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

شیخ عبدالعزیز جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف سری نگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے ، وادی میں ایک سال میں معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں ، مقبوضہ کشمیر میں سیاحت شدید متاثر ہے اور بحالی کے امکان بھی کم ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain