تازہ تر ین

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ پاکستان میں پیداواری پلانٹ لگانے کی خواہشمند

وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر کا کہنا ہے کہ  معروف  ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ پاکستان میں پیداواری پلانٹ لگانے کی خواہشمند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں  وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے بتایا کہ سام سنگ   پاکستان کے ایم ڈی اور سی ای او  نے ان سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سام سنگ پاکستان نے موبائل پالیسی اور ڈی آئی آر بی ایس پالیسی کے نفاذ کو سراہااور وہ پاکستان میں پیداواری پلانٹ لگانے کے خواہشمند ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ  پاکستان میں اسمارٹ فون کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ ڈی آئی آر بی ایس نظام کے نفاذ اور موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کے حوالے سے منصوبے ترتیب دینے کے لیے سرگرم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain