تازہ تر ین

کورونا وائرس : دنیا بھرمیں ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوزکرگئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) : دنیا بھرمیں کورونا کیسزکی تعداد دوکروڑ31 لاکھ 17 ہزارسے تجاوز کرگئی ۔ مہلک وائرس سے اب تک 8 لاکھ 03 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

 دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ، امریکہ عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، امریکہ میں ایک روز میں 1ہزار  170افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔ امریکہ میں ایک ہی روز میں 50ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 57 لاکھ 96 ہزار سے تجاوزکرچکی ہے ۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ جبکہ 31ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔برازیل میں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13ہزار سے زائد افراد کورونا سے ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 36 ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔
امریکہ اوربرازیل کے بعد بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے، بھارت میں کورونا کے یومیہ 69 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 29 لاکھ 73ہزارسے زائد ہوچکی ہے۔ جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔
روس کورونا سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے ، جہاں کورونا سے 9 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 12843تک جاپہنچی ۔
میکسیکو میں ایک دن میں6 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ ہوئے اب تک میکسیکو میں 5 لاکھ 43ہزارسے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ 59 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے ۔ کولمبیا کورونا سے متاثرہ ممالک میں آٹھویں نمبر پر آچکا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 16ہزار سے زائد ہیں۔
کورونا وائرس سے چلی میں 3 لاکھ 93 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزارسے زائد ہوگئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد4 لاکھ سے زائد ہے۔ برطانیہ میں کوروناسے 3 لاکھ سے زائدافراد متاثرہیں۔ برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ نے فرانس سے آنے والوں کو بھی 14 دن قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔ ایران میں 20 ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے چل بسے ، جبکہ مریضوں کی تعداد 3لاکھ 54ہزارسے زائد ہے۔ سعودی عرب میں 3470 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ ارجنٹینا میں 6 ہزار سے زائدافراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 329,043    متاثر ہوئے ہیں ۔
ترکی میں 6 ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 55ہزارسے تجاوز کرگئی۔ اٹلی میں کورونا سے 35 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ57 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے باہر بھی کورونا وائرس کے نئے کیس رپورٹ ہوگئے ہیں ، جس کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے آکلینڈ میں لاک ڈاؤن میں مزید 12 دن کی توسیع کردی جبکہ نیوزی لینڈ میں کورونا کے باعث عام انتخابات میں بھی توسیع کردی گئی ۔ جرمنی اوربیلجیم میں 9 ہزار، فرانس میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے 15کروڑ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain