تازہ تر ین

وفاقی وزراء کا مریم نواز کی عدم گرفتاری پر اظہار تشویش

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اخبارتازہ ترین۔ 25 اگست 2020ء) وفاقی وزراء نے مریم نواز کی عدم گرفتاری پر اظہارتشویش کیا ہے، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ نیب آفس کے باہر جو ہوا، اس پر مریم نواز کو گرفتار کیا جانا چاہیے تھا، کچھ بھی ہوجائے مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں 13نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو واپس لانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا کہ نوازشریف وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں۔ وزیراعظم عمران خا ن نے کہا کہ نواز شریف کو فوری وطن واپس لانا چاہیے۔ نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

نوازشریف کی واپسی کیلئے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔ اب کسی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعظم نے حکومت کی لیگل ٹیم کو نوازشریف کی واپسی کا ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی اور مریم نواز کی حالیہ سرگرمیوں کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی عدم گرفتاری پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے نیب آفس کے باہر جو کیا اس پر انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے تھا۔ کچھ بھی ہوجائے مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔ اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔ ارکان نے کہا کہ بیماری کا سرٹیفکیٹ دکھا کر ملک سے بھاگنے والوں کو اب کوئی بیماری نہیں۔ کابینہ نے ملک سے بھاگے ہوئے مجرم کی وطن واپسی کے لیے ہرممکنہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔ اسی طرح وزیراعظم کے سامنے وزراء نے گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ وزراء نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم کی جانب سے افسوسناک زبان استعمال کی گئی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عوام سے ووٹ گالیاں سننے کیلئے نہیں لیے تھے۔ آئندہ ہمیں گالی دی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ وزراء نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کےعہدے کی عزت وتکریم کا بھی احساس نہیں کیا گیا۔ اسپیکر کے ساتھ بدزبانی کے مرتکب ارکان کی رکنیت معطل کرنی چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain