(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے لیکن بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کی ساحلی پٹی پر چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ما لاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر، چترال اور کرم میں بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر میں شام اوررات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔