تازہ تر ین

قائد کا وژن پرامن، خوشحال پاکستان ہمارا نصب العین ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ قائد کا وژن پرامن، خوشحال پاکستان ہمارا نصب العین ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

اپنےپیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست کے طور پر وجود میں آیا۔

ڈی جی آئی ایس اپی آر کے مطابق قائداعظم کے یوم وفات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھرتا ہوا، پرامن، خوشحال پاکستان قائد کا وژن تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قائد کا وژن پرامن، خوشحال پاکستان ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب مل کر یہ مقصد حاصل کریں گے،انشاءاللہ۔

یاد رہے قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد کا نام ہے، قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا۔

محمد علی جناح نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا تاہم انیس سو تیرہ میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، آپ نے خود مختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کیے۔

قائد اعظم کی قیادت میں برِصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ ملک کےلئے جدوجہد کی لیکن قیام پاکستان کے صرف ایک سال بعد وہ اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain