تازہ تر ین

میٹرک رزلٹ، پنجاب حکومت کا آج نتائج جاری کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد پنجاب حکومت نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان آج شام پانچ بجے کرنے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے طلبہ و طالبات کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان آج شام پانچ بجے کر دیا جائے گا، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل مقررہ تاریخ گزر جانے کے باوجود پنجاب حکومت میٹرک کا رزلٹ دینے میں ناکام ہو گئی، طلبا نتائج میں تاخیر پر پریشان ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پنجاب میں میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کا انتظار مزید طویل ہوتا جا رہا ہے، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 18 ستمبر کو کیا جائے گا، تاحال رزلٹ کا اعلان نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق میٹرک کے نتائج پنجاب کابینہ کے میٹنگ منٹس جاری ہونے سے مشروط کر دیا تھا، نتائج کے لیے کابینہ میٹنگ کے منٹس جاری ہوناضروری ہیں، نتائج ستمبر کے پہلے ہفتے تیار کر لیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت کی طرف سے میٹرک نتائج کیلئے 28 اگست، 8 ستمبر، 11 ستمبر اور 15 ستمبر کا فیصلہ ہوا تھا۔ پنجاب کابینہ اجلاس میں 15ستمبرکونتائج کےاعلان کی منظوری دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain