تازہ تر ین

اپوزیشن جماعتیں اے پی سی پر اپنے آپ کو دھوکا دے رہی ہیں، بزدار

ویب ڈیسک: وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہےکہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی پر کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو دھوکا دے رہی ہیں۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اے پی سی سے کچھ نہیں نکلے گا، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ نہ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بے روزگار ذہن نشین رکھیں کہ عوامی پذیرائی اے پی سی سے نہیں ملتی، اے پی سی اپوزیشن جماعتوں میں مزيد پھوٹ کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain