ویب ڈیسک : کنٹرول لائن پر دیوا سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے بدھ 23 ستمبر کو لائن آف کنٹرول پر دیوا سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فائرنگ سے 2 سپاہی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت حملے کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی نورالحسن اور سپاہی وسیم علی شامل ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال بھارت نے 2333بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ سال 2020 میں بھارت نے اب تک 2333 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔