تازہ تر ین

جی ایچ کیو کو نہ سیاسی معاملات پر بلانا چاہیے اور نہ سیاسی قیادت کو وہاں جانا چاہیے: مریم

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا معاملہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے جی ایچ کیو میں نہیں اور ان مسئلوں پر نہ سیاسی قیادت کو بلانا چاہیے نہ سیاسی قیادت کو جانا چاہیے جس نے آنا ہے وہ پارلیمنٹ آئے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔

 شہبازشریف کو اگر علیحدہ ہونا ہوتا تو آج وہ وزیراعظم ہوتے: مریم نواز

عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے لیکن جب تک کورونا ہے تو ان کا آپریشن نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا امیون سسٹم کمزور ہے اس لیے ان کا ادویات سے علاج جاری ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری کی درخواست پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، یہ سوال ہم نے پہلے نہیں اٹھایا جو اٹھانا چاہیے تھا، اشتہاری جس تھانےکی حدود کا ملزم تھا اسی تھانےکی حدود میں عدالت میں پیش ہوتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو میں ہونے والے ڈنر کا علم نہیں اور نوازشریف کےکسی نمائندے نےآرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو اگر علیحدہ ہونا ہوتا تو آج وہ وزیراعظم ہوتے، انہوں نے وزارت عظمیٰ پر بھائی کو ترجیح دی، شہبازشریف بہت وفادار بھائی ہیں وہ کبھی علیحدہ نہیں ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain