تازہ تر ین

چینل۵ کو آزادادارتی پالیسی کی سزا بھگتنا پڑی، سیاسی رہنما

لاہور(ویب ڈیسک)پیمرا کی جانب سے چینل۵ کی غیرقانونی بندش پر سیاسی رہنماﺅں نے سخت مذمت اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے چینل کی نشریات ملک بھر میں فوری بحال کروانے کا مطالبہ کردیا۔سابق وفاقی وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ چینل ۵ نے میرا انٹرویو معیشت اور قومی معاملات پر نشر کیا ۔عمران نیازی نے پیمرا کے ذریعے چینل کو فوری بند کردیا یہ آزادی اظہار رائے کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے غیر آئینی اقدامات کا حساب لیا جائے گا۔ اپنے ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ عمران نیازی خود تین سال ایکسوینڈر رہے لیکن پینمرا نے ان کو میڈیا پر کبھی بلیک آﺅٹ نہیں کیا۔پیمرا عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت کے حکم پر میرے انٹرویو کے بعد چینل۵ کو بند کرنا قابل مذمت ہے ۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے چینل 5 کی بندش پی ٹی آئی حکومت کی بدترین فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ دوسالہ اقدامات کا جائزہ لیں تو یہ واضع ہوجاتا ہے کہ یہ حکومت صحافت اور صحافیوں کے خلاف اقدامات کے لئے ہی بنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چینل ۵کی بندش کی پرزور مذمت کرتی ہے اورحکومت سے چینل ۵ کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسحاق ڈار ملک کے سابق وزیر خزانہ ہیں ان کے انٹرویو کی وجہ سے چینل کی بندش سے حکومت کے آزاد صحافت کے بیانیہ کو سمجھنا بالکل مشکل نہیں ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزادای اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی جمہوریت کے رہنما ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت میں میڈیا کی آزادی ختم کردی گئی ہے، اس بار نفرت کی سیاست کا شکار چینل۵ہے جسے اپنی آزاد ادارتی پالیسی کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔مسلم لیگ نواز کے سنیر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے اسحاق ڈار چینل ۵پر انٹرویو پاکستانی قوم حقایق سے باخبر رکھنے کے تھ۔ ان حقایق سے خوفزدہ حکومت نے حقایق کا سامنا کرنے کی بجائے لیے گئے اس انٹرویو کے بعد پیمرا کے زریعے چینل ۵ کی نشریات کی بندش انتہای قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی چینلز کو بھی حق سامنے لانے کے لیے چینل۵کی تقلید کرنی چاہیے۔جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے بھی اسحاق ڈار کے انٹرویو کے بعد چینل ۵ کی بندش کی مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی تقریر تمام میڈیا لایو دکھا سکتا ہے تو اسحاق ڈار پر پابندی کی۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین کو بھی سپریم کورٹ نے ناہل قراردیا تھا لیکن ان کے لیے پیمرا سمیت حکومتی ایوانوں سمیت تمام دروازے کھلے تھے۔ یہ حکومت کا دہرا معیار ہے جس کی جے یوآی مزمت کرتی ہے اور چینل ۵ کے ساتھ کھڑی ہے۔ مریم اورنگزیب،رانا ارشد،خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر لیگی رہنماوں نے بھی چینل ۵کی بندش کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت فاشسٹ ایجنڈے پرچل رہی ہے، چینل۵کو سچ دکھانے کی سزادی جارہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماوںقمرالزمان کائرہ اور چوہدری منظور احمد نے کہا کہ چینل۵ کی بندش آمرانہ اقدام ہے، ٹی وی چینلز کی بندش اور میڈیاکی آزادی کو سلب کرنا خلاف آئین ہے۔۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain