تازہ تر ین

فضل الرحمان کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجما ن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں میں اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر مشاورت کی گئی جبکہ اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت ہوئی۔
ٹیلیفونک رابطے میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی  آرمی چیف سےدونوں ملاقاتیں درخواست پر ہوئیں، پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے جبکہ دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی ،جس میں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق بات چیت ہوئی،ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا نواز شریف اور مریم کے معاملات عدالتوں میں ہی حل ہوں گے، پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain