تازہ تر ین

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

(ویب ڈیسک)افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ 3روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے، عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے ہمراہ اسلام آباد آنے والے وفد میں افغان مفاہمتی کونسل کے اہم ارکان بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کا بحیثیت چیئرمین افغان مصالحتی کونسل کے یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

قومی مفاہمت کی ہائی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر عبداﷲ کا

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔ عبداللّٰہ عبداللّٰہ وزیراعظم عمران خان اور صدرِ مملکت عارف علوی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوردیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب بھی کریں گے

پاکستان روانگی سے قبل ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے ٹوئٹ کیا کہ اس دورے سے دونوں فریقین کو دوحہ میں ہونے والے افغانستان امن مذاکرات اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔

ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے لکھا مجھے امید ہے کہ اس دورے سے ہر سطح پر باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain