مير جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے نظریات ایک جیسے ہیں۔ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے ضرورت پڑنے پر ایک ہو جاتے ہیں۔ ان کے مابین لڑائی صرف اقتدار کی ہے۔
لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کرنے والا کہتا ہے مجھے نہ پکڑو، میں پی ٹی آئی میں ہوں۔ نیب نے عام لوگوں کے لیے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے۔ نئے اور پرانے سرکاری اور غی رسرکاری چوروں کا یکساں احتساب ہونا چاہئے