تازہ تر ین

سعودی تاجروں نے ترکی کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

(ویب ڈیسک)سعودی چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا ہےکہ یہ ہر سعودی شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترک مصنوعات، سرمایہ کاری، سیاحت سمیت ہر چیز کا بائیکاٹ کردے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی تاجروں کی جانب سے یہ مطالبہ ترک صدر طیب اردوان کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں طیب اردوان کا کہنا تھا کہ خلیجی خطے کے بعد عرب ممالک ترکی کو ہدف بنارہے ہیں اور خطے کو عدم استحکام کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جن ممالک کے بارے میں بات کی جارہی ہے ان کا ماضی میں کوئی وجود نہیں تھا اور غالباً مستقبل میں بھی نہیں ہوگا لیکن خدا کی مرضی سے ہم ہمیشہ خطے اپنا جھنڈا لہرائے رکھیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق طیب اردون کے بیان پر سعودی تاجروں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

سعودی تاجروں نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہےکہ وہ ترک برآمدات سمیت ہر میدان میں ترکی کا بائیکاٹ کریں۔

سعودی تاجروں کا کہنا تھا کہ ترک حکومت کی جانب سے سعودی رہنماؤں، شہریوں اور سعودی عرب کے خلاف مسلسل مخالفت پر یہ ردِ عمل دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain