تازہ تر ین

شادی ہالز، ریسٹورنٹس وائرس کا گڑھ بن رہے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ بن رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے کووِڈ 19 کے حوالے سے روزانہ ہونے والے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس وائرس کا گڑھ بن رہے ہیں اور اگر اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کیا جائے تو اضافے کو روکا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے بھی خبردار کیا تھا کہ کووِڈ 19 کی بیماری سردیوں میں مزید پھیل سکتی ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئندہ چند ہفتے اہم ہیں اور اگر انفیکشنز میں مزید اضافہ ہوا تو شادی ہالز اور ریسٹورنٹس دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ عوام نے صحت پروٹوکولز کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے مثلاً ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا جو تشویش کی بات ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ بیماری کی روک تھام اور اس کی نگرانی کے اقدامات اہم ہیں اور ماسک پہننا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سب سے اہم ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کووِڈ 19 کے 3 لاکھ 616 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جو ایک بڑی تعداد ہے۔

اس کے علاوہ کووِڈ 19 کے مریضوں کے لیے مختص ایک ہزار 912 وینٹیلیٹرز میں سے 88 زیر استعمال ہیں جبکہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain