نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہوٹل کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔
انتظامیہ نے جاری اپنے بیان میں کہا کہا عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ہوٹل معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، گزشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کا شمار دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ہوتا تھا جبکہ پاکستان میں اسے اہم اور مہنگا ترین اثاثہ سمجھا جاتا تھا۔