تازہ تر ین

نڈال نے 20گرینڈ سلیم جیتنے کا فیڈرر کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیتے ہوئے 13واں فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر کا 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

کورٹ فلپ چارٹیئر میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ٹینس شائقین کو عالمی نمبر ایک جوکووچ اور نڈال کے درمیان دلچسپ اور کڑے مقابلے کی امید تھی لیکن نڈال نے انہیں بدترین انداز میں اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند چھت تلے کھیلے گئے ان ڈور کورٹ میں صرف ایک ہزار شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

پہلے سیٹ میں نڈال نے بہترین فارم کا ثبوت دیا اور بغیر کوئی پوائنٹ گئے چند ہی لمحوں میں پہلا سیٹ 0-6 سے سیٹ جیت لیا۔

جوکووچ سے پہلے سیٹ میں جو غلطی ہوئی اس کے بعد نڈال نے انہیں پورے میچ میں سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ میچ کے دوران جوکووچ بالکل بے بس نظر آئے اور نڈال کے چابکدستی اور پھرتی سے کھیلے گئے اسٹرکس کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

پورے ٹورنامنٹ میں سربین کھلاڑی کا اہم ہتھیار تصور کیے جانے والے سلو شاٹس بھی نڈال کے سامنے کارگر ثابت نہ ہوئے جنہوں نے جارحانہ انداز مں کھیل پیش کرتے ہوئے بریک پوائنٹس حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسرے سیٹ میں بھی 2-6 سے کامیابی سمیٹ لی۔

تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے ایک بریک پوائنٹ بھی حاصل کیا لیکن اس کے باوجود بہترین کم بیک کے لیے مشہور جوکووچ کوئی معجزہ دکھانے میں ناکام رہے اور نڈال نے 5-7 سے سیٹ جیت کر 13فرنچ اوپن اور 20واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر فیڈرر عالمی سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی فرنچ اوپن میں نڈال نے فتوحات کی سنچری بھی مکمل کر لی جہاں اس عرصے کے دوران انہیں صرف ایک میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

گرینڈ سلیم کی تاریخ کے چند یکطرفہ ترین فائنل مقابلوں میں سے ایک میں فتح حاصل کرنے والے نڈال نے اس سال پوے ٹورنامنٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا جو ان کی اپونٹ میں مستقل مزاجی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی اسپین کے ٹینس اسٹار 1972 کے بعد سب سے زیادہ عمر میں فرنچ اوپن جیتنے والے کھلاڑی بن گئے.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain