کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مولانا عادل شہادت کیس میں شیخ رشید کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مولانا عادل کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو شامل تفتیش کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کے جلسوں میں کورونا اور دہشت گردی پھیلنے کا خدشہ ہے، اگر شیخ رشید کو دہشت گردی کا علم ہے تو حکومت نے کیا انتظامات کیے لہذا اس سے متعلق شیخ رشید کو شامل تفتیش کیا جائے۔