تازہ تر ین

ٹک ٹاک نے گھٹنے ٹیک دیئے ، حکومت سے رابطہ

پاکستان کی طرف سے غیر اخلاقی مواد کو جواز بنا کر ٹک ٹاک ایپ کو بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد مختصر ویڈیوز شیئر کرنے کی سوشل میڈیا ایپ نے ملکی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی پیش کش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ٹک ٹاک انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائے گی جس سے ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شروع کر دے۔

پی ٹی اے کے ایک اعلی افسر نے بھی بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی طرف سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایپ انتظامیہ اپنے غیر قانونی مواد کی روک تھام کا نظام بہتر کر لے تو پی ٹی اے اسے بحال کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مواصلات کے ریگولیٹری ادارے پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کے خلاف معاشرے کے مختلف طبقات کی شکایات کے پیش نظر، پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کے لیے ہدایات جاری کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain