تازہ تر ین

نااہل کے جانے کا وقت آچکا ، ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے ، بلاول بھٹو زرداری

2020ء میں بھی غیرجمہوری کوششیں جاری ہیں ، عوام کیساتھ ناانصافی ہوگی کہ ہم اس نالائق ، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں ، چیئرمین پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

لالہ موسیٰ (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیشہ یہ جدوجہد رہی کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں، ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے، عوام کیساتھ ناانصافی ہوگی کہ ہم اس نالائق ، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں ، 70 سال سے جمہوریت کو چلنےنہیں دیا جا رہا، عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جمہوریت کو بحال کرنا پڑے گا ، اس نااہل کے جانے کا وقت آچکا ۔تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا کے لیے جدو جہد ہم تین نسلوں سےکر رہے ہیں ، کٹھ پتلی جس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا اس کے جانے کا وقت آگیا ہے، عوام کے مینڈیٹ اور عوامی طاقت کو ماننا ہوگا ، 2020 میں بھی غیرجمہوری کوششیں جاری ہیں ، ان کوایک جلسہ برداشت نہیں ہوتا، اور گگلت بلتستان میں بھی انتخابات سے قبل دھاندلی شروع ہوچکی ہے ، وزیرا عظم نے ہمارے راستے میں کنٹینرز رکھ دیے ہیں ، آج رات گوجرانوالہ میں پاکستانی عوام کا سمندرسلیکٹڈ کو جواب دے گا ، وزیر اعظم نے کہا تھا دھرنا اور احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ہم کنٹینر دیں گے ، لیکن حکومت کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عہدے داروں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جوکورونا کےعروج پرلاک ڈاؤن کےمخالف تھے،آج انکوایس او پیزاورکورونا یاد آگیا، پاکستان میں جمہوریت ہوگی، پاکستان کی عوام غلام نہیں خود مختار ہے ، آپ عوام کی ناراضگی، جذبات، بھوک افلاس کو قید نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں بھی پری پول دھاندلی شروع ہوچکی ہے ، اگر جی بی میں دھاندلی ہوئی تو یہ سب سے بڑا قومی سلامتی کا مسئلہ ہے ، ہماری ہمیشہ یہ جدوجہد رہی کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain