ایشیاء پاور انڈیکس میں پاکستان نے بھارت کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق طاقت کے لحاظ سے ممالک کی درجہ بندی کرنے والے آسٹریلوی ادارے لووی انسٹیٹیوٹ نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کردی۔
لووی انسٹیٹیوٹ کی ایشیاء پاور انڈیکس پر پاکستان 15ویں نمبر پر آگیا ہے۔
پاکستان نے سفارتی اثرورسوخ کے حوالے سے بھارت کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لووی انسٹیٹیوٹ کے مطابق سفارتی اثرورسوخ میں پاکستان کا اسکور بھارت کے مقابلے میں +3.8 پوائنٹس رہا۔
لووی انسٹیٹیوٹ کے مطالعے میں سفارتی اثرو رسوخ میں بھارت محض 2.6- پہوائنٹس ہی سمیٹ سکا۔
قوم کی مجموعی قوت برداشت کی کیٹیگری میں پاکستان کا سکور +1.3 رہا۔مستقبل میں وسائل کے انتظام کار کے حوالے سے پاکستان نے +1.2 اسکورز حاصل کیے۔
مسقبل میں وسائل کے انتظام کار کے معاملے پر بھی بھارت پاکستان سے شکست کھاتے ہوئے 4.9- پوائنٹس پررہا۔






































