تازہ تر ین

مسلم لیگ نون کا وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان

شہبازشریف نے منی لانڈرنگ تحقیقات میں قومی احتساب بیورو سے تعاون نہیں کیا.نیب کی رپورٹ

لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ( ن) کے راہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے. لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاﺅس سے ہدایات آئیں کہ شہبازشریف کو اذیت دیں لیکن ہم آپ کو ظلم و بربریت کرنے نہیں دیں گے آپ کا بھی وقت آنے والا ہے آپ نے ویڑن نہ ہونے باعث ملک کو تباہ کیا.

انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دیں گے نون لیگی راہنما نے کہا کہ وزیر اعظم منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے ہیں دیکھ لوں گا تو اب ہم بھی آپ کو دیکھیں گے عمران خان کی طرف سے شہباز شریف کی تضحیک مناسب نہیں انہوں نے شہباز شریف کو جیل میں کسی قسم کی سہولت نہ دینے کا حکم دیا ہے. انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا دیگر ارکان کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے وہ صرف پی ٹی آئی کے ارکان کو ترجیح دیتے ہیں اس لیے ہم شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کے لیے کوئی درخواست نہیں دیں گے.عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم کسی قسم کی رعایت نہیں چاہتے لیکن یہ کہاں کی انسانیت ہے کہ کسی کو کہا جائے زمین پر سوئیں‘ جو تباہی آپ نے کی اس پر عوام کا ہاتھ ہو گا اور آپ کا گریبان ہو گا. قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) پاکستان کے صدر شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگایا ہے‘منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف سے تحقیقات سے متعلق رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے جس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگایا گیا ہے.نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئیں 4 جائیدادوں سے متعلق سوالات کیے گئے لیکن شہباز شریف نے جواب نہیں دیا رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے 2005 سے 2020 تک ادا کی گئی ماہانہ اقساط سے متعلق بھی نیب کو کوئی جواب نہیں دیا جبکہ شہباز شریف کے مطابق کاروباری معاملات کو دیکھنے والا ملازم 2017 میں وفات پا چکا ہے. نیب نے یہ بھی کہا ہے کہ شہباز شریف سے فیملی ممبران کے اکاﺅنٹس میں آنے والی رقم کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو اس کا بھی جواب نہیں دیا گیا شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئی جائیداد سے متعلق پوچھ گچھ کرنا باقی ہے.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain