Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں 5 سال تک کے 13 فیصد بچے معذوری کا شکار، رپورٹ

    By Daily Khabrainاکتوبر 21, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان میں غذائی قلت اور اس کے اثرات پر قومی سروے 2018 کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں دو سے پانچ برس کے 13 فیصد بچے کسی نہ کسی طرح کی ’عملی معذوری‘ (فنکشنل ڈس ایبلٹی) کے شکار ہیں۔ یہ معذوری ذہنی یا جسمانی ہوسکتی ہے اور اس کی شدت کے کئی درجے ہوسکتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوغت کی جانب بڑھتی ہوئی ہر آٹھ میں سے ایک اور اسی عمر کے ہر پانچ میں سے ایک لڑکے کو غذائی قلت اور وزن میں کمی لاحق ہے۔ پاکستان میں بلوغت کی جانب بڑھنے والی نصف بچیوں میں خون کی کمی ہے جبکہ تولیدی عمر تک پہنچنے والی خواتین میں غذائی قلت کا تہرا بوجھ بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

    پاکستان میں ماں بننے کی عمر میں موجود 14 فیصد خواتین میں غذائی قلت ہے جو سال 2011 کے نیشنل نیوٹریشن سروے (این این ایس) کے مطابق 18 فیصد تک تھی۔ اس طرح سات برس بعد چار فیصد بہتری ہوئی ہے۔ تاہم اندھا دھند کھانے سے موٹاپے اور زائد وزن کی جو شرح 2011 میں 28 فیصد تھی اب وہ 38 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔

    منگل کے روز کئی اداروں کی جانب سے تیارکردہ نیشنل نیوٹریشن سروے رپورٹ 2018 بنائی گئی ہے جس کی تفصیلات وزارتِ صحت میں غذائیت کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے پیش کی ہیں۔ این این ایس 18 کے مطابق پانچ سال کی عمر کے ہر دس میں سے چار بچے اپنے قد سے چھوٹے رہ گئے ہیں اور اسٹنٹنگ کے شکار ہیں۔ تاہم 2011 کے مقابلے میں اس میں چار فیصد کمی آئی ہے۔

    اسی طرح پانچ سال کی عمر کے ہر دس میں سے دو بچے اعضا کے ضیاع یعنی ویسٹنگ کے شکار ہیں۔ یعنی ان بچوں کے بعض عضو یعنی ہاتھ پیر وغیرہ ٹھیک سے نموپذیر نہیں ہوپاتے۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم کےمعاونِ خصوصی ڈؑاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے غذائی قلت کم کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ اسی لیے منصوبہ بندی میں عوامی غذائی قلت کو شامل کیا گیا ہے۔ ’وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزارتِ صحت کئی اداروں کے درمیان تعاون اور پالیسی پر کام کررہی ہے تاکہ ملک میں غذائی مسئلے کو حل کیا جاسکے۔ اس ضمن میں تکنیکی بنیادوں پر غذائی مشاورتی گروپ بھی بنایا گیا ہے،‘ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا۔

    انہوں نے غذائی سروے کے انکشافات پر تشویش کا اظہار بھی کیا کہ ملک کی خواتین اور بچوں میں غذائیت قابلِ قبول سطح سے بھی بہت نیچے ہے جسے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جاسکتا ہے۔

    اس موقع پر ماں اور بچے کی صحت وغذائیت کے بین الاقوامی ماہر، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے کہا کہ پاکستان میں ماں اور بچے کی غذائی صورتحال ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے سال 2010 کے ہولناک سیلاب سے بھی غذائی کیفیت کی بہتری میں رکاوٹ ثابت ہوا اور اہداف حاصل نہ ہوسکے تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.