تازہ تر ین

پیپلز پارٹی جمہوریت کے لیے دو قدم آگے بڑھ سکتی ہے، قدم پیچھے نہیں ہٹا سکتی، بلاول بھٹو

مخالف پراپیگنڈے کررہے ہیں کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم اتحاد سے پیچھے ہٹ رہی ہے، ان کو کہنا چاہوں گا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کبھی جمہوریت کی بقا کے لیے بننے والے کسی اتحاد سے پیچھے نہیں ہٹی ہے، نہ کبھی ہٹے گی: چیئرمین پیپلز پارٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم اتحاد سے پیچھے ہٹ جائے گی، میں ان لوگوں کو کہنا چاہوں گا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقا کے لیے بننے والے کسی اتحاد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے تیسرے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقا کے لیے دو قدم آگے تو بڑھ سکتی ہے لیکن ایک قدم پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔انہوں نے کہا کہ مخالف پراپیگنڈے کررہے ہیں کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم اتحاد سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ میں ان کو کہنا چاہوں گا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کبھی میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹی، ہم جمہوریت کے لیے بننے والے کسی اتحاد سے پیچھے نہیں ہٹے۔

اور آئیندہ بھی ہم جمہوریت کی بقا کے لیے بننے والے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) سے بھی ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اگر ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی دو قدم آگے بڑھا سکتی ہے، لیکن پیپلز پارٹی کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ جلسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملک کی ساری سیاسی جماعتیں نہ صرف ایک اسٹیج پر ہیں بلکہ ایک پیج پر بھی ہیں۔ باقی سب کو بھی اسی پیج پر آنا پڑے گا ورنہ سب کچھ بگڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جتنا ہمیں روکا جائے گا ہم آگے بڑھیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام چاہے کراچی کے ہوں ، گوجرانوالہ کے ہوں یا کوئٹہ کے، سب ہی جمہوریت کی آزادی چاہتے ہیں۔ عوام بے روزگاری اور مہنگائی سے آزادی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں سے ہم مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ گستاخانہ خاکوں سے ہمارے دل دکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے ہم سب کے دل دکھے ہیں، فرانس کی بلڈنگ پر گستاخانہ خاکے آویزاں ہوئے، اس سے ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کی سکالر شپس کینسل کردی گئیں، یہ حکومت نوجوانوں کو نوکریاں دینے کیبجائے ان سے تعلیم بھی چھین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل سارا ملک استعمال کرتا ہے لیکن وہاں کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ۔مریم نواز نے کہا کہ میں نے بلوچی لباس اس لیے پہننا ہےکہ میں بتانا چاہتی ہوں کہ جتنی محبت مجھے پنجاب اور سندھ سے ہے، اس سے زیادہ محبت مجھے بلوچستان سے ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کا تیسرا جلسہ کوئٹہ میں جاری ہے۔ جس میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ،جے یوآئی ف سمیت 11جماعتوں کے قائدین شریک ہیں۔ تمام قائدین جلسے میں شرکت کیلئے کوئٹہ میں موجود ہیں، اس سے قبل نیکٹا کی جانب سے پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کا تھریٹ جاری کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain