روس کے شہر ورونیژ میں قائم فوجی اڈے پر ایک روسی فوجی نے اپنے 3 ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں روس کے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ‘اس حملے کے نتیجے میں 3 فوجیوں کو مہلک زخم آئے ہیں‘۔
انٹرفیکس کے ذریعے جاری کردہ بیان میں فوجی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ‘روسی فوج کے یونٹ کی کمانڈ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ حملہ آور کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا جاسکے’۔
دوسری جانب اسی حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ معائنے کے وقت فوجیوں اور افسران کے مابین تلخ کلامی کے دوران پیش آیا۔