تازہ تر ین

گلگت بلتستان کو صوبہ بننا چاہیے جو نواز شریف بنا کر دے گا، مریم نواز

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بننا چاہیے جس کے لیے نواز شریف نے کام پورا کر لیا ہے اور یہ صوبہ بھی آپ کو نواز شریف ہی بنا کر دے گا۔

گلگت بلتستان کے علاقے چھوگام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ استور وہ جگہ ہے جہا بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو ان کا نام نواز شریف رکھا جاتا ہے، اگر آپ محبت کرنا جانتے ہیں تو نواز شریف اور مریم نواز بھی محبت نبھانا جانتے ہیں اور یہ رشتہ میں اپنی آخری سانس تک نبھاؤں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اج جو وعدے یہاں کیے گئے ہیں اور جو کیے ھائیں گے، وہ میں، نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) آپ سے نبھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے شہباز شریف کے بعد کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ نظر آیا جس نے صحیح معنوں میں آپ کی خدمت کا حق ادا کیا اس کا نام ہے حافظ حفیظ الرحمٰن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے خطے پر قدم رکھتے ہی آپ کو چپے چپے پر نواز شریف اور حافظ حفیظ الرحمٰن کی خدمت کے آثار نظر آتے ہیں چاہے وہ سڑکیں ہوں جو 72سال میں نہیں بنیں، اسکول و کالجز کے کیمپس جو 72سال میں گلگت بلتستان کو نہیں ملے، چاہے کینسر ہسپتال ہو یا دل کا ہسپتال ہو، چاہے وہ اختیارات کی منتقلی ہو، وہ حق جو 72سال میں نہیں ملا اب آپ کو ملا بھی ہے اور مزید بھی ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بننا چاہیے جس کے لیے نواز شریف نے کام پورا کر لیا ہے، نواز شریف کا یہ انتخابی یا جھوٹا وعدہ نہیں تھا، انہوں نے آئینی اصلاحات اور آپ کے صوبے پر 3 سال کام کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان جھوٹوں اور جعلی کے حصے میں عوام کی کوئی بھی بھلائی نہیں ہے اور یہ صوبہ بھی آپ کو نواز شریف ہی بنا کر دے گا اور آپ کا حق بھی آپ کو نواز شریف ہی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تاریخی استور کی شولٹر پاس کے لیے 250ارب روپے دیے تھے لیکن اس کے فنڈز روک دیے گئے، اس جعلی حکومت اور جعلی حکمرانوں سے ہم توقع بھی کیا کر سکتے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بننا چاہیے جس کے لیے نواز شریف نے کام پورا کر لیا ہے اور یہ صوبہ بھی آپ کو نواز شریف ہی بنا کر دے گا۔

گلگت بلتستان کے علاقے چھوگام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ استور وہ جگہ ہے جہا بچے جب پیدا ہوتے ہیں تو ان کا نام نواز شریف رکھا جاتا ہے، اگر آپ محبت کرنا جانتے ہیں تو نواز شریف اور مریم نواز بھی محبت نبھانا جانتے ہیں اور یہ رشتہ میں اپنی آخری سانس تک نبھاؤں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اج جو وعدے یہاں کیے گئے ہیں اور جو کیے ھائیں گے، وہ میں، نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) آپ سے نبھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے شہباز شریف کے بعد کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ نظر آیا جس نے صحیح معنوں میں آپ کی خدمت کا حق ادا کیا اس کا نام ہے حافظ حفیظ الرحمٰن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے خطے پر قدم رکھتے ہی آپ کو چپے چپے پر نواز شریف اور حافظ حفیظ الرحمٰن کی خدمت کے آثار نظر آتے ہیں چاہے وہ سڑکیں ہوں جو 72سال میں نہیں بنیں، اسکول و کالجز کے کیمپس جو 72سال میں گلگت بلتستان کو نہیں ملے، چاہے کینسر ہسپتال ہو یا دل کا ہسپتال ہو، چاہے وہ اختیارات کی منتقلی ہو، وہ حق جو 72سال میں نہیں ملا اب آپ کو ملا بھی ہے اور مزید بھی ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بننا چاہیے جس کے لیے نواز شریف نے کام پورا کر لیا ہے، نواز شریف کا یہ انتخابی یا جھوٹا وعدہ نہیں تھا، انہوں نے آئینی اصلاحات اور آپ کے صوبے پر 3 سال کام کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان جھوٹوں اور جعلی کے حصے میں عوام کی کوئی بھی بھلائی نہیں ہے اور یہ صوبہ بھی آپ کو نواز شریف ہی بنا کر دے گا اور آپ کا حق بھی آپ کو نواز شریف ہی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تاریخی استور کی شولٹر پاس کے لیے 250ارب روپے دیے تھے لیکن اس کے فنڈز روک دیے گئے، اس جعلی حکومت اور جعلی حکمرانوں سے ہم توقع بھی کیا کر سکتے ہیں۔

اہم خبریں

دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain