تازہ تر ین

’2018 کی طرح گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی انٹیلیجنس ایجنسیز کا کردار موجود تھا‘

مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی کےلیے 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو چیزیں 2018 کے پاکستان کے عام انتخابات میں ہوئیں وہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی بھرپور طریقے سے نظر آئیں، جو کردار انٹیلی جینس ایجنسیز کا تھا وہ یہاں بھی موجود تھا اور اسی طرح سے تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا آخری دن تک انتخابی مہم میں حصہ لیتے رہے اور اس پر اثر انداز ہوتے رہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن کے متعین کردہ ضابطہ اخلاق اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتی رہی جبکہ امور کشمیر کے وزیر انتخابی مہم کے پہلے روز سے آخری دن تک وہاں رہے اور 200 ارب روپے سے زائد کے وعدے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی امانت یعنی ووٹ میں خیانت ہوئی جو پاکستان کے لیے خوش آئند بات نہیں ہے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات میں مداخلت کا عمل اور قبل از انتخابات دھاندلی ڈھائی سال پہلے ہی شروع ہوگئی تھی جب وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان حکومت کے انتخابات کے اختیارات واپس لے کر انہیں خود فیصلے کرنے سے روک دیا تھا،ترقیاتی کام، فنڈز کا اجرا روک دیا گیا اور انتخابات سے 4 ماہ قبل ہی تمام کاموں پر پابندی عائد کردی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کے بعد ایک عبوری نظام تشکیل دیا گیا جس میں مشاورت شامل نہیں تھی اور جو وزرا اور مشیر اس کا حصہ بنے وہ روز اول سے ہی انتخابات پر اثر انداز ہوتے رہے اور آخری دن تک مہم میں حصہ لینے کے ساتھ اُمیداواروں کی مدد یا مخالفت کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ عبوری نظام سے جو غیر جانبداری کی توقع ہوتی ہے اس کی خلاف ورزی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے 6 وزرا اور اسپیکر کو توڑا گیا اور انہیں دوسری جماعت کے ٹکٹ دیے گئے جہاں سے انہوں نے الیکشن لڑا، ہمارے امیدواروں کو ہرانے کے لیے بڑے سائنٹفک طریقے سے امیدوار کھڑے کیے گئے جو چند سو ووٹ لے کر انہیں ہرانے کے لیے استعمال ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain