تازہ تر ین

استنبول، تاریخی مسجدمیں آگ بھڑک اٹھی

ترکی کے دارلحکومت استنبول میں لکڑی سے بنی 17ویں صدی کی تاریخی مسجد میں آگ گئی۔

آگ لگنے کے باعث مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم فائرفائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں لکڑی سے بنی وانیکوئے مسجد کی تعمیر 17ویں صدی عیسوی میں عثمانیہ دور کے سلطان چہارم محمد کی حکمرانی میں تعمیر ہوئی تھی اور یہ تاریخی مسجد استنبول میں آبنائے باسفورس پر واقع ہے۔

Fire damages historic mosque on Istanbul's Bosporus Strait | Arab News PK

استنبول کے فائر ڈپارٹمنٹ نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مسجد کی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مسجد کے ساتھ ہی جنگل ہے اور ساتھ ہی باسفورس کے رہائشی مکانات بھی ہیں۔

مسجد میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی اور شہر کے گورنر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain