تازہ تر ین

عالمی ماہرین کا ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ کے خطرے کا اظہار

بین الاقوامی ماہرین  نے ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ کے خطرے کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   امریکی شہر واشنگٹن میں انڈین امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام’نسل کشی اور ہندوستان کے مسلمانوں کے دس مراحل‘ کے موضوع پر مباحثہ ہوا۔

مباحثے میں بین الاقوامی ماہرین نے   ہندوستانی حکومت کی نگرانی میں کروڑوں مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ کا خطرہ  ظاہر کیا ہے۔

جینوسائیڈ واچ کے سربراہ ڈاکٹر گریگری اسٹینٹن نے کہا کہ  بھارت میں حقیقتاً مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ کشمیر اورآسام میں مسلمانوں پر ظلم ،قتل عام سے پہلے کا مرحلہ تھا۔

ڈاکٹر گریگری نے مزید کہا کہ  بھارت میں انسانیت  کے خلاف منظم جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ بابری مسجد کو گرانا اور مندر تعمیر کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دہلی فسادات میں دہلی پولیس نے سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا۔حراست میں لیے گئے افراد پر اپنے خلاف تشدد کا الزام لگایا گیا۔

ماہر انسانی حقوق ٹینا رمریز نے کہا کہ  ہندوستان میں صورتحال اب بھی سنگین ہے،مسلمانوں پر ظلم ان کی معاشی صورتحال کو بدتر کر رہی ہے۔

ماہر انسانی حقوق تیستا سیتلواڈ کا کہنا تھا کہ  ہندوستانی مسلمان مستقل خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ مسلمانوں پر ظلم سے سماجی اور اقتصادی حالت خراب ہورہی ہے۔ گائے کا گوشت فروخت کرنے کے جھوٹے الزامات پر ہجوم نے تشدد کیا ۔

ماہر انسانی حقوق ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ  سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعوے دار بھارت مسلمانوں کے انسانی اور آئینی حقوق سے انکار کررہا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain