تازہ تر ین

پاکستان: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے بڑ ھ گئی، مزید 34 اموات

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 2756 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36929 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2756 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.4فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7696 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 76929 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1057 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 163329 ہوگئی ہے جب کہ 2829 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 114508 ہے اور 2861 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16810 اور ہلاکتیں 161 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44599 اور 1327 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6123 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 144 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4542 اور 95 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 27018 ہے اور اب تک 279 مریض انتقال کرچکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain