تازہ تر ین

کشمیر سے روح کا رشتہ ہے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں گے:فردوس عاشق اعوان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) گورنر ہائوس لاہور میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکا ء سے خطاب میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر سے ہر پاکستانی کا روح کا رشتہ قائم ہے آج اس رشتے کو تقویت دینے کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا گیاہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان کا اپنا وجود،شناخت اور وقار ادھورا ہے۔کشمیر کا تعلق کسی حکومت یا سیاست کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا یہ پاکستان کی دھرتی کے ساتھ جڑا خواب ہے۔ کوئی پاکستانی کشمیر کو پاکستان کے ساتھ جوڑے بغیر سکون سے نہیں بیٹھ سکتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کیا اور پارلیمنٹ سے کشمیر کے حق میں آواز بلند کی گئی۔

پاکستان پارلیمنٹ سے اٹھنے والی ہر آواز کو قومی آواز ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے سیاسی ایجنڈے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن سب کی سیاسی منزل کشمیر کو جوڑنا ہے۔ پاکستان ہر فورم پر کشمیر کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے امن پسند دین اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتکردی سے جوڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے حریت پسند کشمیریوں کی ترجمانی کی۔ پاکستان کے حقیقی چہرے کو مسنح کرکے پیش کیا جا رہا ہے بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت کشمیر پر بدترین ظلم کر رہا ہے۔ برہان الدین وانی نے انٹرنیٹ کے ذریعے کشمیری نوجوانوں تک اپنی آواز پہنچائی اور انکی ہمت بڑھائی۔ پاکستان اور کشمیر کا روح کارشتہ ہے پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔ کشمیر کازپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اورتمام سیاسی اختلافات کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین کشمیر کو پاکستان کا لازمی جزو سمجھتے ہیں۔ کشمیر میں نوجوانوں پر پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور خواتین کی عزتیں پامال ہوئیں۔ پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا کی قوت سے دنیا کو مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain