تازہ تر ین

ناتجربہ کار وزیرتعلیم مراد راس نے پنجاب میں تعلیم کا ستیا ناس کردیا شرح خواندگی بہت نیچے آچکی، کئی بورڈ یونیورسٹیاں بغیر افسروں کے چل رہی ہیں، سابق وزیر تعلیم عمران مسعود

لاہور :پنجاب کے نا تجربہ کار وزیر تعلیم مراد راس کو ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہیے اور پرویز الہی کے پڑھا لکھا پنجاب منصوبہ پر عمل کرنا چاہیے۔سابق وزیر تعلیم عمران مسعود نے کہا کہ مجموعی طور پر حالات خراب ہیں شرح خواندگی بہت نیچے ا ٓ چکی ہے تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے نہ ہی کوئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔کرونا کی وجہ سے سکول دوبارہ بند کر دیے گئے ہیں۔سندھ حکومت نے کہا ہے کہ ہمیں سکول بند نہیں کرنے چاہئے۔میرے خیال میں سٹینڈ لینا چاہیے تھاتا کہ سکول کھولے جا سکیں۔بورڈ خالی پڑے ہیں،سیکٹریز،کنٹرولرز اور چیرمینز کی تعیناتیاں بھی نہ ہو سکیںاور رجسٹرار بھی خالی پڑے ہیںاور یونیورسٹیاں بھی خالی ہیںتو کہوں گا گورننس ایشو بہت زیادہ ہیں۔یہ ٹھیک ہوں گی تو شرح خواندگی بڑھے گی۔سرکاری سکولوں میں بچے بھی آئیں گے اگر تاثر اچھا دیا جائے گا۔نئی کتابیں اب آئیں گی میں سمجھتا ہوں کے اساتذہ کی تربیت کا شعبہ بہت کمزور جا رہا ہے۔حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو کچھ سمجھتی ہی نہیں ان کے لیے خوف ناک قسم کا قانون لایا جا رہا ہے۔ایک اتھارٹی بنائی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کے پرائیویٹ سیکٹر کردار ادا نہیں کر رہا۔میرے نزدیک جتنی بھی ہائر سٹینڈرڈ ایجوکیشن ہے وہ پرائیویٹ سکیٹر ہے دے رہا ہے۔اگر پرائیویٹ سیکٹر کو حکومتی پارٹی بنا لیںاور مجموعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے دونوں سیکٹر مل کر محنت کریں۔تو زیادہ بہتر ہوگا۔پرائیویٹ سیکٹر تو مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔جب آپ پرائیویٹ سیکٹر کو دھکیلیں گے اور ایسا قانون بنا دیں گے تو پھر معاملات تو خراب ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain