تازہ تر ین

کرکٹرز نے خوب فلمیں دیکھیں،امام الحق اینکر بن گئے

آکلینڈ(ویب ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کا 18 گھنٹے طویل سفر طے کیا اس دوران کھلاڑیوں نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے مختلف سرگرمیاں کیں جس کی ویڈیو پی سی بی نے جاری کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ کے طویل سفر کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام الحق ’رپورٹر‘ کی طرح ساتھی کھلاڑیوں سے مختلف سوالات کررہے ہیں۔

امام الحق نے بتایا کہ قومی ٹیم کھلاڑیوں نے کوئی فلم نہیں چھوڑی، سب ہی 8 یا اس زائد گھنٹے سو بھی چکے ہیں، میں خود بھی طویل پرواز کے باعث بہت تھک چکا ہوں۔

اس کے بعد وہ کیمرا مین کے ساتھ سب سے پہلے عابد علی کی سیٹ پر جاتے ہیں، ان سے پوچھتے ہیں اس پرواز میں وہ کیا کرتے رہے ہیں؟

عابد علی نے امام الحق کو بتایا کہ میں نے کئی فلمیں دیکھیں، سو بھی چکا ہوں، آپ سے، عماد وسیم، حارث سہیل اور کپتان بابراعظم سے باتیں کرکے وقت گزارنے کی کوشش کی ہے۔

امام الحق نے اس کے بعد ان کے برابر والی سیٹ پر براجمان عماد وسیم کی طرف مائیک کیا اور انہیں پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے فائنل میں کامیابی پر مبارک باد دی اور ان سے وقت گزاری کے حوالے سے استفسار کیا۔

عماد وسیم نے انہیں بتایا کہ میں نے فلمیں نہیں دیکھیں ہاں سیزن دیکھے ہیں۔

اس کے بعد قومی کرکٹر مائیک حارث سہیل کی طرف موڑ دیا اور دوران سفر ان کی مصروفیت سے متعلق پوچھا اُس کے بعد انہوں نے خود ہی بتایا کہ دبئی کے بعد میں نے ایک فلم دیکھی ہے اور سوتا رہا ہوں۔

اس کے بعد امام الحق نے بتایا کہ ابتدائی لائن کے بعد اب ہم آخری لائن کی طرف آگئے ہیں، تھوڑی دیر میں ہماری فلائٹ لینڈ کرنے والی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain