تازہ تر ین

شیخ رشید کو وفاقی وزیرداخلہ بنا دیا گیا

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اعجاز شاہ کے پاس وزارت داخلہ تھی اور شیخ رشید وزیر ریلوے تھے۔

اعظم سواتی کو وزارت ریلوے کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ اعجاز شاہ کو وزیر نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کے پاس اس سے قبل وزارت انسداد منشیات کا قلمدان تھا۔

وزیراعظم نے اپریل2019 میں اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کی ذمہ داری سونپی تھی اور اس سے قبل باضابطہ وفاقی وزیر داخلہ نہیں تھا۔

اس سے قبل آج ہی حفیظ شیخ بطور وفاقی وزیرخزانہ کا حلف اٹھا چکے ہیں۔

؎اعجاز شاہ کی کارکردگی سے وزیراعظم خوش نہیں تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ شیخ رشید کو وزارت اطلاعات دی جائے لیکن شیخ رشید نے انکار کر دیا تھا۔

وزارت داخلہ بنایا جائے جو اب پوری ہوگئی ہے۔ شیخ رشید کیلئے اب بڑا چینلج حکومت کی تحریک کا سامنا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا شیخ رشید کو وزارت داخلہ بنانے سے لگتا ہے وزیراعظم اپوزیشن کی تحریک سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنا چاہتے ہیں۔

 شیخ رشید جوڑ توڑ کے ماہر ہیں اور سخت فیصلے کرنے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جوڑ توڑ کی سیاست زور پکڑے گی اور کیوں کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سب اچھا نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain