تازہ تر ین

اتحادیوں سے کوئی اختلاف نہیں، زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے صورتحال سنگین ہے، جلسوں کی اجازت نہیں دے سکتے، قانون کے مطابق چلیں گے، اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے گنگا رام ہسپتال کے دورہ موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے عوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں، اپوزیشن سے بیٹھ کر بھی بات چیت کی جاسکتی ہے، کورونا صورتحال میں جلسے جلوس کرنا مناسب نہیں، کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، کیا دنیا میں کہیں جلسے جلوس ہو رہے ہیں جو ہم کر رہے ہیں، کون سی ایمرجنسی آگئی جو جلسے کیے جا رہے ہیں ؟ سب آن بورڈ ہیں کسی سے اختلاف نہیں، پی ڈی ایم کے جلسے پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain