تازہ تر ین

لاہور جلسے پرمریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں کيخلاف مقدمہ درج

لاہور : پی ڈی ایم کے مینار پاکستان میں جلسے پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پرنائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازسمیت لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق مقدمہ سکیورٹی آفیسر پی ایچ اے کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازسمیت  درجنوں رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم انتظامیہ پارک کا گیٹ، جنگلے توڑ کر پارک میں داخل ہوئی، ملک وسیم کھوکھر 125 افراد کے ہمراہ مزاحمت کر کے پارک میں داخل ہوئے، فلیکسز، سرچ لائٹس لگانے کیلئے فرش اور ٹریک کی ٹائلیں توڑی گئیں، قومی ورثے کی حرمت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔
لیگی رہنما رانا تنویر، خواجہ آصف، احسن اقبال، طلال چودھری، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، پرویز ملک، رانا مبشر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی، شیخ روحیل اصغر، سمیع اللہ، ملک افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر، بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر کیخلاف بھی ایف آئی آر کاٹی گئی۔
غزالی سلیم بٹ، مجتبیٰ شجاع الرحمان، میاں مرغوب احمد، چودھری شہباز، رانا مشہود، چودھری اختر علی، ملک غلام حبیب اعوان، ملک وحید، شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ رانا ارشد، میاں طارق، توصیف شاہ، عطاء اللہ تارڑ، رانا ارشد، فیصل کھوکھر، مخدوم جاوید ہاشمی، کرنل (ر) مبشر سمیت 100 افراد کیخلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔
دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےسربراہی اجلاس کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے ہمراہ جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 31 دسمبر تک پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے منتخب اراکین اسمبلی اپنے اپنے استعفے اپنی اپنی قیادت کو جمع کروادیں گے، حکومت 31 جنوری تک مستعفی ہو جائے،اگر حکومت نے دی گئی مہلت تک استعفی نہیں دیا تو یکم فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا جو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردے گا،عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain