تازہ تر ین

آرمی چیف سے سعودی سفیر ،سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقاتیں ،علاقائی سلامتی،باہمی تعاون پر اتفاق

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر اور سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے سعودی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورت حال، دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ہر معاملے میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب آرمی چیف سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن ہائی کمشنر نے علاقائی امن و استحکام ، انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

قبل ازیں ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی۔

معزز مہمان نے امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain