تازہ تر ین

پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت کرتاہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ  پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت کرتاہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان سے افغان طالبان  کے وفد  نے ملاقات کی  ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں افغان امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں افغانستان میں سیز فائر اور تشدد کے خاتمے  پر زور  دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان  انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت کرتاہے۔

عمران خان نے کہا کہ  شروع سے موقف ہے افغان تنازعہ کا فوجی نہیں سیاسی بات چیت ہی واحد حل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا ہے۔  پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain