راولپنڈی:ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم بھارتی فورسز کی فائرنگ میں اقوام متحدہ کے دونوں اہلکار محفوظ رہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کے چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کر دی اوربھارتی فورسزنے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایہ، گاڑی میں اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ کے 2 اراکین موجود تھے۔





































