وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کشتی کا چپو دو بچوں کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بتا دیں عدالتوں نے جنھیں مفرور قراردیا ہے وہ پاکستان کب واپس آرہے ہیں؟
فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں پیزا کھانے کے بجائے انھیں پاکستان آنا چاہیے، 31 جنوری کے بعد راج کماری کو نئی تاریخ دینی پڑے گی۔




































