ممتاز عالمِ دین طارق جمیل نے عالمی وبا کورونا وائرس کو 5 دن میں شکست دے دی۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔
انہوں نے مکمل شفایابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مکمل صحتیابی کےلیے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں۔
عالمِ دین طارق جمیل نے یہ بھی لکھا کہ اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔




































